• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

چین میں کورونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چین کی وزارت صحت کے حکام نے نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی نسبت آج رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہےکہ تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اس وقت کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 85337 ہوگئی ہےجبکہ ہلاکتیں 4634 ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز گزشتہ سال چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کورونا وائرس تقریباً دنیا کے ہر ملک میں پھیل گیا، وائرس کی ویکسین کے لیے دنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

تازہ ترین