دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 952 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 88 ہزار 274 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 75 لاکھ 10 ہزار 354 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 360 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 51 ہزار 324 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 540 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 85 ہزار 915 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 39 ہزار 747 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 156 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 38 ہزار 628 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 92 ہزار 347 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 23ہزار 60 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 39 ہزار 883 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 56 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 36 ہزار 48 ہو چکی ہے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار 924 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 823 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 938 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 88 ہزار 930 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 75 ہزار 439 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 15 ہزار 457 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 118 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 4 ہزار 209 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 14 ہزار 766 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 78 ہزار 266 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 283 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 67 ہزار 49 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں سعودی عرب 17ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 599 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 857 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 322 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 444 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 831 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 544 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔