آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منوڑہ سینڈز پٹ روڈ کا افتتاح


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سے متصل جزیرہ نما منوڑہ میں سینڈز پٹ بیچ روڈ کا افتتاح کر دیا۔

منوڑہ میں سینڈز پٹ بیچ روڈ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پیکیج پر کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 11 سو ارب روپے کے پیکیج میں شامل بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے، بعض نئے منصوبے وفاق کو شروع کرنے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق اپنی تمام ناکامیوں کا ذمے دار حکومتِ سندھ کو قرار دے دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، اس سلسلے میں سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ منوڑہ پر سینڈز پٹ روڈ کے افتتاح سے بیس اور قریبی آبادی کو فائدہ ہو گا، کراچی اور سندھ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے ضلع کیماڑی کو ان شاء اللّٰہ جلد ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے، اس ضلع کی مشکلات کا علم ہے، اس سلسلے میں کام ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید