• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاستی غنڈہ گردی بے نقاب کی، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں، جنرل اسمبلی سے پہلے خطاب کی طرح انہوں نے اب بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی تھا۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوویڈ19، غربت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا میں کمی کی ضرورت پر زور دیااور پائیدارعالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے پُرامن حل پر بات کی۔


ان کاکہنا تھاکہ 2016 ءمیں سشما سوراج نے پوری دنیا کے سامنے ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا، مگر اس وقت نواز شریف نے تازہ تازہ گرفتار دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا نام تک لینا گوارا نہ کیا، یہ نواز شریف کی پاکستان سے غداری اور مودی سرکار سے قربت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

فیاض چوہان کاکہنا تھا کہ آج دنیا عمران خان کی کوویڈ-19 کے خلاف اور معاشی بحالی کی حکمت ِعملی کی معترف ہے۔

تازہ ترین