• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشيڈنگ کی بری صورتحال، شہری بے حال


کراچی میں بجلی کی صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہوسکی، کئی علاقوں میں لوڈشيڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں، متاثرہ علاقوں میں شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، صدر، کھارادر، محمود آباد، ڈیفنس ویو، قیوم آباد نمایاں ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چھ سے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

کے- الیکٹرک کا کہناہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کا سبب گیس پریشر میں کمی ہے۔

 سوئی سدرن ذرائع کے مطابق سالانہ مرمت کی وجہ سے دو گیس فیلڈ بند ہیں، دیگر فیلڈز سے بھی گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی، 30 ستمبر کے بعد صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

تازہ ترین