• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 لاکھ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے 10 لاکھ نوجوانوں کو 100ارب روپے قرض دینے کا اعلان کردیا۔

گجرات میں تحریک انصاف کی تقریب سے خطاب میں عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس بے لوث انداز میں خدمت کر رہی ہے، ہم 1 لاکھ نوجوانوں کو فنی تعلیم دے رہے ہیں۔


وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 1 تا 10 لاکھ کا قرض نوجوان کو ذاتی گارنٹی پر دیا جائے گا، 10 لاکھ سے 1 کروڑ کا قرض 4 فیصد مارک اپ پر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا مقصد صرف لوٹی رقم بچانا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) میں سے ش کے نکلنے کا آغاز خود مریم نواز نے کردیا ہے۔

تازہ ترین