• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو زبردستی قبضے میں لینے کا خطرہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو زبردستی قبضے میں لینے کا خطرہ پیدا ہوگیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وفاقی کابینہ کو ہوسٹائل ٹیک اوور کے خطرات سے آگاہ کردیا جبکہ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 14کروڑ بیس لاکھ ڈالرز مالی پیکج کا معاملہ بھی لٹک گیا ہے۔

ذ رائع کے مطا بق روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات بڑھنے لگی ہیں،وفاقی کابینہ کے پندرہ ستمبر کو ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے جس کے مطا بق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وفاقی کابینہ کو بتایا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کے ہوسٹائل ٹیک اوور کا خطرہ ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے ای سی سی نے مالی معاونت کی منظوری دی ہے تاہم وفاقی کابینہ نے روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق سے انکار کردیا جس کے بعد روز ویلٹ ہوٹل کیلئے چودہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز پیکچ کا معاملہ بھی لٹک گیا-

یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ستمبر کو روز ویلٹ ہوٹل کیلئے چودہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی مالی معاونت کی منظوری دی تھی -

تازہ ترین