• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،میٹرک کے پروموشن پالیسی کے تحت سالانہ نتائج کا اعلان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک جماعت کے پروموشن پالیسیکے تحت مرتب کردہ سالانہ نتائج کا اعلان کردیا‘ کیڈٹ کالج پٹارو کے حارث رزاق 759 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ‘ بختاور کیڈٹ کالج گرلز نوابشاہ کی اسری عباسی نے 753 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ لطیف نیازی اسکول کی وارشا کھوکھر اور حیات گرلز اسکول کی فائزہ نے 751 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈحیدرآبادکے چیئر مین محمدمیمن نے بورڈآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرآباد تعلیمی بورڈکی میٹرک جماعت کے حوالے سے پروموشن پالیسی کے مطابق نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات میں 70 ہزار 2 سو ایک طلباءو طالبات نے شرکت کی جس میں 70 ہزار 74 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔نتائج کے مطابق کیڈٹ کالج پٹارو کے حارث رزاق 759 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ‘بختاور کیڈٹ کالج گرلز نوابشاہ کی اسریٰ عباسی نے 753 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ لطیف نیازی اسکول کی وارشا کھوکھر اور حیات گرلز اسکول کی فائزہ جونیو 751 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ پروموشن پالیسی کے تحت دسویں جماعت میں کوئی امیدوار فیل قرار نہیں دیا گیاجبکہ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہااور جنرل گروپ میں 2 ہزار 178 طلباءو طالبات شریک ہوئے‘نتائج میں تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیاجس کے مطابق جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 97 فیصد رہاجبکہ پچھلے سال امتحانات میں غیرحاضر اور فیل ہونے والے 121 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین