• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ

جدہ ( آن لائن ) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15 ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

زائرین عمرہ سے قبل موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے ہیں۔

 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا ۔

تازہ ترین