• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترکی کے 29سالہ شخص حسن کیول نے اپنے پیراگلائڈر پر ایک بستر لگا کر آسمان پر اڑتے ہوئے سونے کا مظاہرہ کیا ۔

حسن کیول نے پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے پوری دنیا کے ایڈونچر اسپورٹس سے دلچسپی رکھنے والوں کو حیران کردیا۔

حسن کیول نے پیرا گلائیڈر ہر ایک فریم کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ صوفہ نما بیڈ منسلک کیا جس میں پیراشوٹ اور پہیے لگے ہوئے تھے، اپنے اسٹنٹ کو مزید خوفناک بنانے کے لیے انہوں نے بیڈ کے سائیڈ پر لیمپ اور ایک ٹی وی سیٹ بھی رکھا ہوا تھا۔

اسٹنٹ کے آغاز میں جیسے ہی انہوں نے فلائنگ کیا تو پہلے اپنے جوتے اتارے اور اپنے پاؤں اوپر کرنے سے پہلے موزے پہنے،کروز میں چند منٹ کے فاصلے پر کیول ٹیلی ویژن پر ٹام اینڈ جیری کو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اس موقع پر دیکھنے والوں کو اس کے نیچے سمندر کا ایک خوبصورت اور حسین نظارہ دکھائی دیا۔

اسٹنٹ کے آغاز میں جیسے ہی انہوں نے فلائنگ کیا تو پہلے اپنے جوتے اتارے اور اپنے پاؤں اوپر کرنے سے پہلے موزے پہنے۔ کروز میں چند منٹ کے فاصلے پر کیول ٹیلی ویژن پر ٹام اینڈ جیری کو دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اس موقع پر دیکھنے والوں کو اس کے نیچے سمندر کا ایک خوبصورت اور حسین نظارہ دکھائی دیا۔

سمان پر اڑتے ہوئے انہوں نے گھڑی میں الارم لگایا، اپنی آنکھوں پر نیند کا ماسک پہنا اوراپنے آپ کو ایک چادر سے ڈھانپ کر آرام سے سوگئے۔

تازہ ترین