• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہر اور قصبے کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں، عثمان بزدار


وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، ہر شہر اور قصبے کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

لاہور میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ شہروں اور قصبات میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ضروری مشینری اور آلات مہیا کرینگے، بلدیہ ایپ پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے، سینی ٹیشن اور پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔

وزیرِاعلیٰ نے نرسنگ شعبے کے اجلاس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دینے کی بھی منظوری دے دی۔

ان کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے کالج بنایا جائے گا اور ان کے ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے، نرسوں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین