• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب آپ کا کرش سامنے سے گُزر رہا ہو تو آپ ایسے دیکھتے ہیں، مہوش حیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم وٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصویرنےمداحوں کےدل جیت لیے۔ بولڈ اور دلکش تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرکےمداحوں کےدل جیتنے والی ناموراورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات نےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنی نئی تصویرشیئرکی ہے۔ مہوش حیات کی جانب سےشیئرکی جانےوالی تصویرمیں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ آنکھوں پرلگا کالا چشمہ اُن کی تصویرکومزید حسین بنا رہا ہے۔ تصویر شیئر کرتےہوئےمہوش حیات نےلکھا کہ ’جب آپ کا کرش سامنےسے گُزررہا ہوتوآپ ایسے دیکھتےہیں۔‘مہوش حیات نے اپنی تصویر کے کیپشن میں آنکھوں اور بم والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کی کرش تو مہوش حیات ہیں۔ واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین