• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار بلدیاتی نظام سے ہی مسائل کا حل ممکن ہوسکتاہے،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے گجرات میں بلدیاتی کنونشن ، لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پس پردہ عالمی اور قومی مافیا آئین ، جمہوریت ، پارلیمان ، قومی وحدت و اتحاد کو بے وقعت بنا رہاہے اور حالات کو ایک سمت میں بڑھایا جارہاہے ۔ عمران خان حکومت نے سیاست اور ریاست میں غلط فہمیاں پیدا کر کے بڑے خطرات پیدا کردیے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو شہری حقوق دیں ۔ بااختیار بلدیاتی نظام سے ہی گلی محلوں بستیوں آبادیوں کے مسائل کا حل ممکن ہوسکتاہے۔ ریاست مدینہ کے نظام کے عنوان کے تحت سیکولرازم ، عالمی استعمار کی غلامی کا نظام مسلط کیا جارہاہے ۔
تازہ ترین