• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: آرڈر میں تاخیر پر خاتون نے گرما گرم کافی ریسٹورنٹ کے منیجر پر پھینک دی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

آرڈر آنے میں تاخیر پر امریکی خاتون نے گرما گرم کافی ریسٹورنٹ کے منیجر پر پھینک دی۔

امریکی ریاست مشیگن میں ایک خاتون کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں شدید غصے کے دوران گرم کافی پھینکتے دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح سیگینا کے علاقے میں بنے ایک ریسٹورنٹ میں  پیش آیا، جب 48 سالہ کاشارا براؤن نامی خاتون نے عملے سے آن لائن آرڈر میں تاخیر پر جھگڑا شروع کر دیا۔

خاتون  ریسٹورنٹ کی منیجر پر چیخی، اسے بار بار ’’جھوٹی‘‘ کہتی رہی اور ریفنڈ کا مطالبہ کیا۔ منیجر تحمل سے جواب دیا کہ آپ کی کافی آپ کو مل گئی ہے، واپسی 48 گھنٹے میں ہو جائے گا۔

جیسے ہی منیجر مڑ کر جانے لگتی ہے، خاتون کافی کے کپ کا ڈھکن اتارتی ہے اور کاؤنٹر کے اوپر سے جھک کر گرم کافی اس پر پھینک دیتی ہے۔ جس سے   منیجر کی چیخ نکل جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید