وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے خود ہی گرفتاری دی ہے۔
ایک بیان میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز گل نے انکشاف کیا کہ عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ شہباز شریف نے درخواست ضمانت خود واپس لی۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے خود ہی گرفتاری دی، یعنی انقلاب کی قیادت سے بھاگنے کے لیے ملی بھگت ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ڈبل گیم کھیلا گیا، ایک طرف چچا نے گرفتاری دی اور دوسری طرف مریم صفدر نے اسے سیاسی گرفتاری بنانے کی کوشش کی۔
شہباز گل نے گزشتہ روز شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج شہباز شریف کو این آر او دے دیں تو وہ ہر سیاسی قیمت دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مقصد ہی گرفتاریوں سے بچنا تھا۔