• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا بھی جانوروں کے سرکس پر پابندی لگانے کا فیصلہ


یورپ کے 20 ممالک کے بعد فرانس نے بھی جانوروں کے سرکس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، ڈولفنز شوز بھی بند کردیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پابندی کا مقصد جانوروں کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق پابندی پر مکمل عمل کئی برسوں میں ہوگا جبکہ پیشے سے وابستہ افراد کو نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے 90 لاکھ ڈالر سے زائد کا امدادی پیکیج دیا جائے گا۔

تازہ ترین