• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اعلانات کی بجائے دوررس اصلاحات کریں، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ریاستی نظام لفاظی یا بیانات نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات سے تبدیل ہوگا۔اگرحکمران قوم کوڈیلیورکرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو اعلانات کی بجائے دوررس اصلاحات کریں۔ معلوم نہیں پیپلزپارٹی نے ہربار شہرقائدؒ سے کس بات کاانتقام لیاہے،اس بار بھی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے شہریوں کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ۔شہرقائد ؒ کیلئے کپتان کا1100ارب کاپیکیج کہاں گیا،عمران خان کی شعبدہ بازی بھی دیکھ لی ۔اگرحکمران کچھ کرنانہیں چاہتے یابیچارے ارادے کے باوجود کچھ کرنہیں سکتے توپھر عوام کی آنکھوں میں خواب کیوں سجاتے ہیں۔جس طرح قانون شکنی کے مرتکب عناصر قابل گرفت ہیں اس طرح عہدشکنی کرنیوالے عناصربالخصوص حکمرانوں کوبھی انصاف کے کٹہرے میںکھڑا کیاجائے ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزیدکہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین اورپاکستانیوں کی نجات دہندہ سیّد مصطفی کمال جس اخلاص،جذبہ ایثار، درد اورکرب کے ساتھ عوام کودرپیش مسائل کیخلاف آوازاٹھاتے ہیں اس طرح کسی دوسرے سیاستدان کوتوفیق کیوں نہیں ہوتی ۔پچھلے کئی برسوں سے شہرقائدؒ کی ابتر صورتحال دیکھتے ہوئے ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کادل خون کے آنسوروتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال ایک زیرک سیاستدان ہیں اورسٹی ناظم کراچی کی حیثیت سے انہوں نے اعلیٰ منتظم کے طورپراپنی خدادادصلاحیتوں کامظاہرہ کیا تھا ،وہ صرف حکمرانوں کی نااہلی پرخالی تنقید نہیں کرتے بلکہ وہ کراچی سمیت چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں درپیش مسائل کاپائیدارحل بھی تجویزکرتے ہیں۔پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کے قائدین ہم وطنوںکوطفل تسلیاں دینابنداور اپنے وعدے وفاکریں یاپھر اقتدار چھوڑدیں۔ 
تازہ ترین