امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے درمیان پہلے گرما گرم صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔
جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔ امریکی معیشت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لے کر گئے۔ یہ شخص ملک کو شٹ ڈاؤن کرکے معیشت تباہ کردے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر امریکی مطمئن ہے، جو بائیڈن چھوٹے ایونٹس اس لیے کررہے ہیں کیونکہ لوگ ان کے جلسوں میں آتے ہی نہیں۔