• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشنِ حدید میں مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گلشنِ حدید میں 2 ڈکیت شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔


زخمی ڈاکو کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا سامان اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین