آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول اور آسٹن ولا نے اپنے میچز جیت لیے

لندن (آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے دلچسپ مقابلے کے بعد آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، جبکہ آسٹن ولا نے فلہم کے خلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔انگلش پریمیئر لیگ کے آرسنل اور لیورپول کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا، 25 ویں منٹ میں آرسنل نے برتری حاصل کی۔لیکن تین منٹ بعد ہی Man نے گول برابر کر دیا اور 34ویں منٹ میں رابرٹسن نے لیورپول کو برتری دلا دی۔دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے، 88ویں منٹ میں جوٹا نے گول بناکر لیورپول کو تین۔ایک سے کامیابی دلا دی۔ایک اور میچ میں آسٹن ولا نے فلہم کو آٹ کلاس کر دیا۔ آسٹن ولا نے ابتدائی 15 منٹ میں ہی دو گول داغ دیے۔دوسرے ہاف میں آسٹن ولا نے ایک اور گول بنا کر میچ تین۔صفر سے جیت لیا۔

یورپ سے سے مزید