• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا عوامی مقامات سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے بل بورڈز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر پر عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام عوامی مقامات سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئےشہر قائد میں بل بورڈ ہٹانے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہر قائد میں بل بورڈ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں اب بھی بل بورڈز لگے ہوئے ہیں کئی جگہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں ۔


سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بل بورڈ گرانے کی پالیسی واضح ہے پرائیوٹ اور پبلک مقامات پر لگے بل بورڈز ہٹانے کی پالیسی الگ الگ ہوگی، حکام دیواروں پر لگے اسٹیکرز نما اشتہارات بھی ہٹائے رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ہورہی ہے تو آپ سپریم کورٹ سے رجوع کریں ہم ان کو سپریم کورٹ کے حکم پہ عملدرآمد کرنے کے لئے صرف پابند کر سکتے ہیں بل بورڈز ہٹانے سے پہلے حکام وہاں کا جائزہ لیں گے۔

سپریم کورٹ نے بل بورڈز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر پر عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام پبلک ایریاز سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت پبلک سیکٹر سے سارے بل بورڈز ہٹا دیئے جائیں۔

تازہ ترین