آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی، 6 اضلاع کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ قرار


شہر قائد کراچی کے 6 اضلاع کو عالمی وبا کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24 مقامات اور ضلع ملیر کے 41 مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے، ضلع غربی کے صرف 2 مقامات ایسے ہیں جو ہاٹ اسپاٹ میں آتے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع کورنگی کے 39 گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں 46 گھر ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں 637 گھر کوروناوائرس ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس میں رہائش پزیر لوگوں کو ایس او پیز کی خصوصی ہدایات دیں گئیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید