• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد، اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت کی، اس دوران عدالت کے حکم پر نوازشریف کے اثاثوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

دوران سماعت عدالت میں پیش کی گئی نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے نام مری میں بنگلہ ہے، لاہور میں1650، شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی ہے جبکہ گاڑیوں میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرز  سمیت بینک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔


نیب کی جانب احتساب عدالت میں سے لاہور کے نجی بینک میں نواز شریف کے نام پر ملکی و غیر ملکی رقوم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے تیسرے گواہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے گواہ کو توشہ خانہ گاڑیوں کا اصل ریکارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین