• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب نے طے کرلیا کہ اب کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے طے کرلیا ہے کہ اب کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں گرفتار کیا گیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔

مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ نواز شریف کو کسی سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی ان کا اپنا مقام ہے، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان کی جماعت ہے، الیکشن کا میدان لگے گا تو ہم ایک دوسرے کے حریف ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے یقینی بنایا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ نہ وزیر اعظم کو مانتی ہوں نہ اس جعلی حکومت اور اس سیٹ اپ کو، آپ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں میں تو اس حکومت کو ہی نہیں مانتی۔

مریم نواز نے کہا کہ گرفتار کیا تو ہوجاؤں گی یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی، حکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے، ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹرز نے میاں صاحب کا بیانیہ اپنایا، ن لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا شیشہ ٹوٹا مقدمہ بھی مجھ پر ہی بنا، آج کل جس پر غداری کا الزام لگتا ہے اس سے بڑا محب وطن کوئی نہیں، جبکہ آج کل حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ جسے ملے اسے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین