• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کو نیب لاہور نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں ایک بار پھر طلب کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے لیگی رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو 11 بجے نیب میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خواجہ آصف کو اقامہ دینے والی کمپنی کے ایم ڈی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔


خواجہ آصف کو اقامہ سے متعلقہ تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن میں لکھا گیا کہ ’آپ کا دعویٰ تھا کہ یو اے ای میں 2004 تا 2018 الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی بھی اپنے پاس ہونے کا دعویٰ کیا۔

اس میں کہا کہ آپ نے کمپنی سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے آمدن لینے کا بھی دعویٰ کیا اور آپ نے ایک خط کی کاپی بھی نجی کمپنی کی طرف سے جمع کروائی۔

نوٹس کے متن میں لکھا گیا کہ خط میں نجی کمپنی کے نمائندے کی متعلقہ فورم پر پیش ہونے کی آمادگی ظاہر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دبئی کی نجی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو 8 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ نمائندے کو خواجہ آصف کی نوکری کا تمام ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین