• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایک ہی سابق حکمراں چلی کے پینوشے کو گرفتار کیا گیا

لاہور ( صابر شاہ ) اب جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم اور سیاسی حریف نواز شریف کو ملک واپس لا نے کے لئے متعلقہ حکام کو کہہ دیا ہے تاکہ وہ اپنے خلاف کرپشن کیسز کا ملکی عدالتوں میں سامنا کر سکیں۔

تاہم اب تک صرف ایک سربراہ مملکت کو برطانوی سر زمین پر گرفتار کیا گیا تاہم انہیں بے دخل یا اپنے ملک کے حوالے نہیں کیا گیا ،وہ چلی کے فوجی آمر آگسٹو پینوشے تھے ۔ 

ہسپانوی جج کے جاری کردہ انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

اسپین نے پینوشے کی حوالگی کے لئے برطانیہ سے درخواست کی ۔اس وقت چلی کی حکومت نے ان کی گرفتاری اور اسپین حوالگی کی مخالفت کی تھی ۔

جنرل پینوشے جو 1973 سے 1990 تک چلی کے حکمران رہے ، انہیں اس کلینک میں نظر بند رکھا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے ۔

ان پر ہسپانوی شہریوں پر تشدد اور ایک ہسپانوی سفارتکار کے قتلکا الزام تھا۔

تازہ ترین