• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری گمشدگی کا مطلب ریاستی عناصر ہی لوگوں کو غائب کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی عدم بازیابی پر جاری کئے گئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیس میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو 19 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر لاپتہ شہری کی فیملی کیلئے چیک لے کر آنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے ، جبری گمشدگی سے مراد ہے کہ ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں ، بحث کرینگے تو ہم وزیراعظم کو نوٹس کردیتے ہیں۔

تازہ ترین