• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لفٹ لینے والی لڑکی سے زیادتی کے 6 میں سے 2 ملزم گرفتار


لاہور کے قریب جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 6 ملزمان میں سے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے 5 دن بعد اجتماعتی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے 22 دن بعد ایک اور اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

لاہور میں جڑانوالہ روڈ پر بھی 6 افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی ہے۔

ایک جانب موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے چھلاوا بنا ہوا ہے، تاہم پولیس نے جڑانوالہ روڈ پر اجتماعی زیادتی کے 6 میں سے 2 ملزمان اکمل اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 24 ستمبر کی رات پیش آیا۔

شیخو پورہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ لاہور سے جڑانوالہ جا رہی تھی کہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں ان کی بس خراب ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران سفید رنگ کی ایک کار میں سوار اکمل اور عمران نامی افراد نے انہیں موڑکھنڈا تک لفٹ دینے کی پیش کش کی۔


خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی بہن اس کار میں سوار ہو گئی، ملزم اس کی ہمشیرہ کو ایک ڈیرے پر لے گئے، جہاں 4 نامعلوم افراد بھی موجود تھے، ملزمان نے اس کی ہمشیرہ کو نشہ آور مشروب پلا کرمبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

مانگٹانوالہ پولیس نے واقعے کے 5 دن بعد 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں۔

تازہ ترین