• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح جَلد خوشخبری سنیں گے، عدنان صدیقی


 پاکستانی معروف اداکار اور ہدایتکار عدنان صدیقی نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات کی ہے۔

عدنان صدیقی آج کل ترکی کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ سیر و تفریح سمیت ترکی کی اہم شوبز شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔


عدنان صدیقی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ترکی جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے ترکی پہنچنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے دورے سے متعلق اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان میں تہلکہ مچا دینے والی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے بنانے والے قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔


عدنان صدیقی کا اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستان ترکی دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ اپنے دورے کے دوران تُرک سیریز بنانے والی کمپنی کے آفیشلز کے ساتھ موجود ہیں، آپ لوگ جَلد ایک خوشخبری سنیں گے۔‘

بعد ازاں عدنان صدیقی کی جانب سے اپنی اسٹوریز پر مزید ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ترکی کے خوبصورت نظاروں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین