دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 422 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 33 ہزار 778 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 79 لاکھ 15 ہزار 653 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 352 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 13 ہزار 991 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 524 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 75 لاکھ 49 ہزار 323 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 58 ہزار 975 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 47 لاکھ 76 ہزار 824 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 875 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 64 لاکھ 73 ہزار 544 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 45 ہزار 431 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 82 ہزار 231 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 251 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 502 ہو چکی ہے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 397 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 531 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 609 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 21 ہزار 564 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 86 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 10 ہزار 807 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 20 ہزار 599 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 79 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 78 ہزار 492 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 53 ہزار 492 ہو گئے۔
فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 909 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 77 ہزار 833 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 823 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 578 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 434 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 507 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 884 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 511 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔