• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 سال میں آئس نشے کے 25 مقدمات درج


کراچی میں 2 سال کے دوران آئس نشے کے 25 مقدمات درج ہوئے، جن کے تمام ملزمان ضمانت پر رہا کردیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال آئس برآمدگی کے 12 مقدمات درج کیے گئے جب کہ رواں برس کے 9 ماہ کے دوران 13مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس آئس برآمدگی کے کیسز میں 2 خواتین سمیت 15 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے 1 ہزار 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق رواں برس کے دوران 13 مقدمات درج ہوئے، 3 خواتین سمیت 24 ملزمان گرفتار ہوئے اور ان سے 714 گرام آئس برآمد کی جاچکی ہے۔


دستاویزات کے مطابق ان دو سالوں میں 25 مقدمات درج ہوئے، 5 خواتین سمیت 39 ملزمان پکڑے گئے لیکن ان سب کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

اس حوالے سے پولیس نےا نکشاف کیا ہے کہ منشیات کو عدالت میں ثابت کرنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ درکار ہوتی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق آئس کا لیبارٹری ٹیسٹ 10 ہزار روپے کا ہوتا ہے، عام کیس کی تفتیش کےلیے پولیس کو فی کس 1 ہزار روپے ملتے ہیں۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے قانون سازی نہ ہونے کی تصدیق اور کہا کہ اس سلسلے میں کام جاری ہے۔

تازہ ترین