• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: ڈیڑھ ماہ میں تقریباً 27 لاکھ سیاحوں کی آمد

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیوں کے باعث رکی ہوئی زندگی کی رفتار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ترجمان محکمہ سیاحت پشاور کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد یعنی 13 اگست سے سیاح ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کا رخ کر رہے ہیں۔


ترجمان کے مطابق 13 اگست سے اب تک 26 لاکھ 81 ہزار سیاح کے پی آئے جن میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح اب بھی مختلف اضلاع میں قیام پذیر ہیں۔

محکمہ سیاحت پشاور کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 17 لاکھ 18 ہزار سیاحوں کی آمد ابیٹ آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سوات میں 6 لاکھ 64 ہزار سیاح آئے، جس سے مقامی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

تازہ ترین