پشاور( نیوزڈیسک)جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے انتخابات مکمل ہوگئے۔مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر اور جھانزیب شنواری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ بار روم میں الیکشن کمشنر قاضی بسم اللہ جان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کا ہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدارت کیلئے مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ اور مولانا شمس الحق ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر منتخب کر لئے گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے جھانزیب شنواری بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اجلاس میں سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے سینیئر وکلاء شریک ہوئے جن میں سابق سفیر پاکستان جلال الدین ایڈوکیٹ،ہائی کورٹ بار کے سابق صدر عیسیٰ خان ایڈووکیٹ،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عبیداللہ انور ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ بار پشاور کے سابق صدر مولانا شمس الحق ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق سیکرٹری ملک فہیم، عماد الدین ایڈووکیٹ،سردار اویس ایڈوکیٹ،بلال خلیل ایڈوکیٹ،وحید خان ایڈووکیٹ،ظفر اللہ ایڈوکیٹ،شھزاد خان ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء شریک تھے۔اس موقع پر وکلاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔