• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر پیپلز پارٹی کا اعتراض


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کردیا۔

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی تاریخ پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 18 اکتوبر کو ہرسال کی طرح پی پی اس سال بھی یوم شہدائے کارساز پر کراچی میں جلسہ کرے گی۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں سب کی سہولت کیلئے تاریخ تبدیل کی، پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جے یو آئی (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا، امید ہے دیگر مسائل کی طرح یہ معاملہ بھی آج اسٹیرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا۔


واضح رہے کہ حال میں تشکیل پانے والا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونا والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا اور جلسہ اب 18اکتوبر کو کیے جانے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ جلسے سے بلاول بھٹو ،مریم نواز،فضل الرحمٰن بھی خطاب کریں گے۔

تازہ ترین