• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ، ایک دن میں چار ہزار مریضوں کی تشخیص

ایران میں ایک روز کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً چار ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 902 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 

جبکہ اس دوران کورونا سے 235 افراد کا انتقال ہوا ہے، جو جولائی کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ اموات ہیں۔

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے اور اموات 27 ہزار سے زائد ہیں۔


دوسری جانب روس میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دارالحکومت ماسکو میں دو ہفتے کے لیے اسکول بند کردیئے گئے جبکہ 30 فیصد دفتری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا گیا۔

نیپال میں کورونا کیسز چین سے بھی زیادہ ہونے کے بعد کٹھمنڈو میں دوبارہ سے پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بدھ سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تازہ ترین