• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی، شہباز شریف کو جائز اور قانونی سہولتیں فراہم کی جائیں، احتساب عدالت

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز اور نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔ 

احتساب عدالت میں آمد ن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے عدالت سے شکایت کی کہ کھانا زمین پر رکھ دیا جاتا ہے کمر میں تکلیف ہے، جھک کر اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب رہ چکے ہیں، انہیں جائز اور قانونی سہولتیں فراہم کی جائیں۔دوران سماعت وزات خارجہ کے نمائندے سرفراز احمد نے سلمان شہباز اور نصرت شہباز، رابعہ عمران کے نوٹس وصولی کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے بیرون ملک پتہ پر نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔شہباز شریف نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ اپنی شکایت نوٹ کروناا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب انہیں زمین پر رکھ کر کھانا دیتا ہے اور نماز کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کرنے کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ،نیب یہ سب کچھ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر کر رہی ہے اگر کمر کی تکلیف بڑھی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

تازہ ترین