• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا اعتراض، PDM کا 18 اکتوبر کا جلسہ کوئٹہ سے کراچی منتقل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے اعتراض پر PDM کا 18اکتوبر کا جلسہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا، اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس،جلسو ں کا اعلان،شاہد خاقان سیکرٹری جنرل ،پرویز اشرف سینئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کرتے ہوئے لاہور،کراچی،کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے اعتراض کے بعد 18 اکتوبر کا جلسہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کریگی، ذرائع کے مطابق پیر کو پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل اور راجہ پرویز اشرف سینئر نائب صدر نامزد کئے گئے۔ اجلاس میں مشاورت کے مطابق کراچی کے بعد دوسرا جلسہ 25اکتوبر کو کوئٹہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایاکہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار ہونگے۔ 16 اکتوبر گوجرانولہ، 18 اکتوبر کراچی،25 اکتوبر کوئٹہ ،22 نومبر پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا ، 13 دسمبر کو سب سے بڑا جلسہ لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین