• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fih President Leandro Negre Decided Champions Trophy Hockey To End In 2018
ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے چیمیئنز ٹرافی ہاکی 2018میں ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس حوالےسےایف آئی ایچ کےصدرلیانڈرونیگرےکاکہناہےکہ2018میں چمپیئنز ٹرافی ختم کردی جائےگی اور اس کی جگہ 2019 سے گلوبال ہاکی لیگ کا آغاز کیا جائے گا۔ایونٹ میں سات ٹیمیں ہوم اینڈ آوے کی بنیاد پر میچز کھیلیں گی ۔

اذلان ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ایف آئی ایچ کے صدر لیانڈرو نیگرے نے کئے اہم اعلانات کئے جن میں چمپیئنز ٹرافی کو ختم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔2018 ہالینڈ میں اسکا آخری ایونٹ ہوگا جبکہ 2019 سے گلوبل ہاکی لیگ کھیلی جائےگی،جبکہ 2021 تک ٹیموں کی تعداد نو کردی جائےگی۔

ہاکی چمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے سنسنی خیز میچز اب ختم کردئیے جائیں گے۔ہاکی چمپیئنز ٹرافی 1978 میں پاکستان نے متعارف کرائی تھی،1978 ،1980 اور 1994 میں قومی ٹیم اس کی فاتح رہی۔یہ ایونٹ سب سے زیادہ 13 مرتبہ آسٹریلیا نے جیتا،جرمنی دس اور ہالینڈ کی ٹیم آٹھ بار اس ٹرافی کی حقدار بنی۔2004 میں اسپین نے ایک بار یہ اعزاز جیتا۔ایف آئی ایچ کے صدر لیانڈرو نیگرے کا کہنا ہے کہ ہاکی کے کھیل کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے گلوبل ہاکی لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین