• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سجاد نے تیسری مرتبہ رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

سابق عالمی چیمپئن اور سابق ایشین چمپئین محمد سجاد نے سخت مقابلے کے بعد حارث طاہر کو شکست دیکر نیشنل بینک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

چیمپئن شپ جیتنے پر محمد سجاد کو خوبصورت ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ رنر اپ حارث طاہر کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔

مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے انعامات تقسیم کئے۔

عارف عثمانی نے کہا کہ میں جیتنے والے کیوئسٹ محمدسجاد کو مبارک باد دیتا ہوں اور رنر آنے والے کھلاڑی حارث طاہر کو بھی ان کے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔ اسنوکر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ہم نے کیوئسٹ کو ملازمت بھی فراہم کی ہے۔

عالمگیر شیخ نے کہا کہ نیشنل بینک جس طرح بارہ سالوں سے رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کو اسپانسر کررہا ہے قابل ستائش ہے اس کے لئے میں نیشنل بینک کا شکرگذار ہوں۔

ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعدپاکستان بھر سے آئے ہوئے کیوئیسٹ کو یہ موقع فراہم کیا۔


اس موقع پر گروپ چیف سعد الرحمن،گروپ چیف جمال باقر ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین، اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، کوچیئرمین عالمگیر شیخ، سعدالرحمن، باقررضا، شوکٹ خٹک،ارشدحسین، انورفاروقی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین