• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر: محمد سجاد دو سنچری بریک کے باوجود میچ نہ جیت سکے

رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد دو سنچری بریک کھیلنے کے باوجود میچ نہ جیت سکے، بابر مسیح نے 3 تین کے مقابلے میں چار فریمز کی جیت کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ کے آخری دن محمد سجاد نے بابر مسیح کے خلاف پہلے فریم میں 124 اور چوتھے فریم میں 107 کا بریک کھیلا لیکن میچ بابر مسیح نے تین کے مقابلے میں چار فریم سے جیت لیا۔

چیمپئن شپ کے نمبر چھ سیڈ مبشر رضا اور سات سیڈ نسیم اختر کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پری کوارٹر فائنل میں احسان جاوید کا مقابلہ محمد بلال سے محمد سلیم کا مقابلہ بہادر خان سے ہوگا، جبکہ بابر مسیح، حارث طاہر سے اور احسان رمضان نسیم اختر سے مقابلہ کریں گے۔

شاہد آفتاب، محمد آصف ٹوبہ جبکہ محمد اعجاز شرجیل محمود کے مدمقابل ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ ذوالفقار قادر سے ہو گا۔

تازہ ترین