• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر: دفاعی چیمپئن محمد آصف فائنل سے باہر

دفاعی چیمپئن محمد آصف رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہوگئے، محمد سجاد اور حارث طاہر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ کا فائنل کل جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل حارث طاہر اور محمد بلال کے درمیان کھیلا گیا، 11 فریم پر مشتمل فائنل میں حارث طاہر نے 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے حارث طاہر نے پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، حارث طاہر اس سے پہلے بابر مسیح کو بھی شکست دیکر ایونٹ کے فیورٹ کیوئسٹ بن چکے ہیں۔


دوسرے سیمی فائنل میں سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے عالمی چیمپئن ٹاپ سیڈ محمد آصف کو 4-6 فریم سے ہراکر اپ سیٹ کردیا۔

فائنل کل محمد سجاد اور حارث طاہر کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین