علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا گیا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں: اسد قیصر
تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا گیا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے بیٹے کی پی ٹی آئی کے کسی بھی ایونٹ میں کوئی تصویر تک نہیں، جس طرح اغواء کیا گیا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی نہیں ہے۔