• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ 19 کی وجہ سے سیکیور ببل کا عادی ہوگیا ہوں، بابر اعظم


پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوچکے ہیں۔

بابر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہنا خوش آئند ہے، دباؤ ختم کرنے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتا ہوں اور اپنی بیٹنگ آنے سے پہلے ڈریسنگ روم میں گپ شپ کرتا رہتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، اپنی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کو راولپنڈی میں جوائن کروں گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے، مشکل سے مشکل کنڈیشنز اور پچ پر سخت پریکٹس کرتا ہوں، انگلینڈ میں اچھا باؤنس ملتا ہے جس سے بیٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سیریز میں کامیابی حاصل کر کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل موممنٹم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین