• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے عمران خان کیخلاف درجنوں مقدمات درج کروائے، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی نوازشریف کے دور میں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنی، ‏پاناما پر آواز اٹھانے پر عمران خان کو ن لیگ نے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف نے عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کروائے۔


پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پولیس کے ذریعے اغوا کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور کابینہ اراکین پر پنجاب کی سرحد پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی، وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا گیا تھا۔

تازہ ترین