ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین، جنرل سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیازی حکومت نے میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا تو لیگیوں کا احتجاج صرف سڑکوں پر نہیں بلکہ گلی محلے تک پھیل جائے گا اسی لئے عمران خان ایسا کوئی اقدام نہ کریں کہ جس کی وجہ سے متوالے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں۔