• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج صورتحال 2014ء کے پی ٹی آئی کے استعفیٰ سے بہت مختلف ہے، محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم استعفیٰ دینے سے نہیں گھبرا رہے ہیں، آج کی صورتحال 2014ء کے پی ٹی آئی کے استعفیٰ سے بہت مختلف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزاد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ہم آئین کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں، ہمیں کوئی ڈر نہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، اس لیے ہم نے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دو سال میں احتساب کے نام پر ہر چیز کو تباہ و برباد کیا گیا، پی ٹی آئی کا اب تک پتا ہی نہیں چل سکا کہ وہ رجعت پسند پارٹی ہے یا لبرل پارٹی ہے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ آج کی مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کی ملاقات تحریک سے متعلق ملاقاتوں کا ایک تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی 20 ستمبر کو ہوئی اور ایک تحریک کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین