• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد شیر علی کے فیصل واوڈا کی لندن جائیداد سے متعلق سوالات

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے لندن کی جائیداد سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔

لندن سے جاری ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈا کی لندن میں 32 ملین برطانوی پاؤنڈز کی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا قوم کو بتائیں ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا؟ وہ پاکستان صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں۔


ن لیگی رہنما نے استفسار کیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینے والے سے کون پوچھے گا یہ جائیدادیں کہاں سےآئیں؟

ان کا کہنا تھا کہ چند لاکھ ٹیکس دینے والا کراچی میں جھونپڑی نہیں خرید سکتا، انہوں نے لندن میں کروڑوں کی جائیدادیں بنالیں۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے فہد نامی فرنٹ مین کو رکھ کر اس کے نام پر جائیدادیں بنائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر تہمت اور غداری کے الزامات لگانے والے خود پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔

تازہ ترین