• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں ملتا ہے، وزیراعظم کیخلاف مقدمہ کرائینگے، شاہد خاقان

لاہور (نیوز ایجنسیاں)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتا ہے ؟ وزراء غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کی بجائے عوام کے مسائل حل کریں، مقدمہ کے اندراج کے بعد سولہ وزراء اور کرائے کے ترجمان غائب ہیں، بھارت کو فائدہ دینے اور کشمیر کا سودا کر نے والے غدار ہیں،آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر پرچہ درج کردیا ،آپ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے کیسے لڑینگے،ہم پرچوں سے نہیں گھبراتے،سب ملزمان کو گرفتار کیا جائے، مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں چلائی جائے، سردیوں میں گندم ہوگی نہ گیس ملے گی،وزیراعظم سارا دن اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کا سوچتے ہیں، میں بھی ایک پرچہ عمران خان کے خلاف کروانا چاہتا ہوں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہاکہ وزراء دس دن سے لگے رہے اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ اب نئی کہانی آئی ہے ہمیں نہیں پتہ کہ پرچہ کیسے درج ہوا ۔

تازہ ترین