• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران شفیع مارکیٹ کا بجلی کی لٹکتی تاروں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور( وقائع نگار) انجمن تاجران شفیع مارکیٹ اتفاق گروپ نے بازار میں بجلی کی لٹکتی تاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مارکیٹ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شفیع مارکیٹ کپڑوں کے حوالے سے مشہور مارکیٹ ہے جہاں پر کروڑوں روپے کا مال سال بھر پڑا رہتا ہے جہاں پر ہر مہینے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آتا ہے جس سے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اسی طرح بازار میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں میں موت بانٹنے کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف ایگزیکٹیو پسکو ایکسین ‘ ایس ڈی او اور دیگر متعلقہ حکام اسکا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر واپڈا ہائوس کے سامنے احتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔
تازہ ترین