پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر خوبصورتی سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اکثر اوقات خوبصورتی کو گورے رنگ، تیکھے نین نقش، لمبے قد اور دُبلے پتلے ہونے سے منسوب کیا جاتا ہے مگر پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی حسین اداکارہ حریم فاروق کی نظر میں ان کے علاوہ بھی شخصیت کے دو اجزا ایسے ہیں جو مندرجہ بالا خصوصیات پر بھی حاوی ہیں۔
حریم فاروق اپنے چلبلے اور نٹ کھٹ انداز کی وجہ سے ہزاروں دلوں کی دھڑکن ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فالوورز کی بھاری اکثریت رکھتی ہیں۔
حریم فاروق آئے دن اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں حریم نے اپنی خوبصورت تصاویر اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں پیغامات بھی لکھے ہیں۔
حریم فاروق کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں خوبصورتی سے متعلق ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ڈارلنگ، خود اعتمادی اور عقلمندی آپ کو خوبصورت نظر آنے سے نہیں روک سکتی، کبھی بھی نہیں۔‘
حریم فاروق کی اس خوبصورت تصویر اور پیغام پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب سراہا جا رہا ہے ۔